counter customizable free hit
KOTLI MIRPUR MUZAFFARABAD  RAWALAKOT BAGH AZAD KASHMIR GILGIT

 
HOME PAKISTAN ARTICLES OVERSEAS ISLAM
 

 

Share this news on Face book

      

  ................................................... News Updated: 2017-11-30................................................

دبئی میں پاکستانی نے شراب پی کر لڑکی پر حملہ کر دیا

دبئی سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ممالک میں پاکستانی عمومی طورپر محنت مزدوری کرنے جاتے ہیں لیکن بعض اوقات وہاں ایسی حرکات کردیتے ہیں کہ خود کو تو مشکل میں ڈال ہی لیتے ہیں لیکن ملک و قوم کا نام بھی بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں ، ایسا ہی کچھ ایک 43سالہ شہری نے کیا جس نے نشے میں دھت ہو کر دادی کیساتھ راہ چلتی نوجوان اماراتی لڑکی کی پشت پر تھپڑ دے مارا، ملزم دبئی میں ورکرکی حیثیت سے کام کررہاتھا۔ عدالت کو بتایاگیاکہ 19سالہ اماراتی طالبہ اپنی دادی کیساتھ ایک مسجد کے قریب سے دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے گزررہی تھی کہ اسے محسوس ہوا کہ کسی نے پیچھے سے تھپڑا مارا،پیچھے مڑ کر دیکھاتو 43سالہ پاکستانی ورکر تھا۔ لڑکی نے بظاہر نشے میں دھت ملزم پر چیخنا چلاناشروع کیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا لیکن وہاں موجود افراد نے پیچھا کرکے ملزم کو پکڑ لیاجس پر لڑکی نے پولیس بلاکر ملزم کو حوالے کردیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم پر لڑکی کیساتھ شرمناک حرکت کرنے اور شراب نوشی کا الزام عائد کیا۔ لڑکی نے بتایاکہ فرج المرار کے علاقے میں وہ گلی سے گزررہی تھی جب ملزم نے اس کیساتھ شرمناک حرکت کی جبکہ لڑکی کی دادی نے بھی الزامات کی تصدیق کی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایاکہ وہ اسی علاقے میں ڈیوٹی پر تھا کہ اسی دوران کچھ لوگوں کا ہجوم دیکھا ، صورتحال معلوم کرنا چاہی تو لڑکی کی دادی نے واقعے سے آگاہ کیا ، تاہم ملزم اپیل کیلئے دبئی کورٹ میں پیش نہ ہوسکا اور اسی دوران شراب نوشی کے الزام میں ایک اور عدالت نے ملزم کو دوہزارریال جرمانے کی سزا بھی سنادی۔ پریذائیڈنگ جج محمد جمال نے آئندہ سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

Kashmir  News part of Kashmir News Network     Developed by: Heaven Soft