counter customizable free hit
KOTLI MIRPUR MUZAFFARABAD  RAWALAKOT BAGH AZAD KASHMIR GILGIT

 
HOME PAKISTAN ARTICLES OVERSEAS ISLAM
 

 

Share this news on Face book

      

  ................................................... News Updated: 2017-11-30................................................

کشمیری بیٹی نے این۔ پیس ایوارڈ جیت لیا

لندن (کشمیر نیوز نیٹورک) ایشیا پیسفک ریجنل سینٹر (اے پی آر سی) اور انسٹی ٹیوٹ فار انکلوزیو سیکورٹی، یو ایس اے نے این۔ پیس ایوارڈ کیٹگری کیمپئن فار ایکشن ایک پاکستانی خاتون فرحت آصف کو دیا ہے جوکہ کشمیر میں پیدا ہوئیں اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کی بانی صدر ہیں۔ این پیس ایوارڈ اینڈ نیٹ ورک خواتین و مردوں کی قیادت اور صلاحیتوں کو سپورٹ کرتا اور تنازعات کو حل کرتا ہے۔ یہ نیٹ ورک ایشیا میں تنازعوں سے متاثرہ ممالک بشمول میانمار، نیپال، سری لنکا، انڈونیشیا، افغانستان اور فلپائن میں تعمیر نو اور امن کے قیام کے لیے بطور ایجنٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے ایسے افراد کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے جنہوں نے ویمن پیس اینڈ سیکورٹی (ڈبلیو پی ایس) ایجنڈہ بالخصوص ان ممالک کی سطح پر پالیسی اور فیصلہ سازی کے لیے کام کیا۔ فرحت آصف نے اپنی پوری زندگی اس خطے میں گزاری جوکہ تنازع سے متاثر ہے۔ تنازع نے ان کی زندگی اور کام پر بہت اثر کیا اور انہیں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز کے قیام پر راغب کیا جہاں انہوں نے تعلیم کے ذریعے امن اور خواتین کے حقوق کو فروغ دیا۔ فرحت آصف نے اکیڈمک ریسرچ اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ایک کثیر شعبہ جاتی اپروچ کو فروغ دینے کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ تاکہ ڈبلیو پی ایس ایجنڈہ پر مزید کام کرسکیں، جوکہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر1325میں بیان کیا گیا ہے۔ فرحت آصف نے انسٹی ٹیوٹ پر ایمرجنگ نیگ ویمن لیڈرز کانگریس قائم کی، جس نے ویمن پیس اینڈ ڈیولپمنٹ سے متعلقہ امور پر خواتین لیڈر شپ کو سپورٹ فراہم کی۔ فرحت کو اکیڈمک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں بطور تحقیقی ماہر، تجزیہ کار، مصنف، پبلشر، میڈیا پلانر اور ڈپلومیٹک ریلیشنز پروفیشنل کی حیثٌت سے14سال کا تجربہ ہے۔ وہ فی الوقت سکول آف پالیٹکس اینڈ انٹر نیشنل ریلیشنز، قائداعظم یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کررہی ہیں۔

 

Kashmir  News part of Kashmir News Network     Developed by: Heaven Soft