counter customizable free hit
KOTLI MIRPUR MUZAFFARABAD  RAWALAKOT BAGH AZAD KASHMIR GILGIT

 
HOME PAKISTAN ARTICLES OVERSEAS ISLAM
 

 

Share this news on Face book

      

  ................................................... News Updated: 2017-12-18................................................

شیخ رشید کا جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں لانے کا اعلان

اسلام آباد(الیکشنز ان پاکستان ڈاٹ کام) شیخ رشید نے جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد عمران خان کو جمائما خان نے نااہل ہونے سے بچایا ہے۔ عمران خان کو سپریم کورٹ میں دائر کیس میں فتح دلوانے میں جمائما خان کا کردار سب سے اہم ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جمائما خان طلاق کے بعد بھی عمران خان کی وفادار ہیں جبکہ یہاں کی خواتین طلاق کی صورت میں شوہر کو کسی صورت نہیں چھوڑتیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو کئی مرتبہ جمائما خان سے دوبارہ شادی کا مشورہ دے چکے ہیں۔ جبکہ اب وہ چاہتے ہیں کہ جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں بھی لایا جائے۔ شیخ رشید نے خود جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں جمائما خان پاکستان میں قیام کے دوران اپنے سابقہ شوہر عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد پاکستان میں تو ان کی سیایس سرگرمیاں ختم ہو گئیں لیکن لندن واپس جانے کے بعد وہ اپنے بھائی کی سیاسی سرگرمیوں اور پاکستان کے حق میں نکالے جانی سیاسی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہیں۔

 

Kashmir  News part of Kashmir News Network     Developed by: Heaven Soft