counter customizable free hit
KOTLI MIRPUR MUZAFFARABAD  RAWALAKOT BAGH AZAD KASHMIR GILGIT

 
HOME PAKISTAN ARTICLES OVERSEAS ISLAM
 

 

Share this news on Face book

      

  ................................................... News Updated: 2017-12-19................................................

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے سروس متعارف کردی

اسلام آباد (تارکین وطن نیوز ڈاٹ نیٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) نے عمرہ زائرین کیلئے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس متعارف کرا دی.ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے پروازوں میں ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے. ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں زائرین، بزنس کلاس کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے، جہاں انہیں بزنس کلاس کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا. ترجمان کے مطابق زائرین 5 کلو اضافی سامان بھی ساتھ لے کر جا سکیں گے.پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے پاکستان سے اپنی شیڈول پروازوں کے علاوہ اضافی عمرہ پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا .ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے 2 ہفتوں کے دوران 4 اضافی پروازیں کراچی، 3 اسلام آباد، 2 لاہور اور ایک اضافی پرواز ملتان سے چلائی جا رہی ہے.

 

Kashmir  News part of Kashmir News Network     Developed by: Heaven Soft