منڈی بہاؤالدین، چورنڈ گاؤں کی فضا سوگوار😥😥
چورنڈ منڈی بہاٶالدین سے 4 نوجوانوں کو ڈنکی کھا گئی۔
ذرائع کے مطابق 4 مئی 2024 کو لیبیا سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوب گئی تھی۔ جس میں چورنڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان چاروں میں سے صرف حسنین کو وطن کی مٹی نصیب ہوئی ہے۔ کل اس کی چورنڈ میں تدفین کر دی گئی تھی۔
باقی تینوں نوجوانوں کی تدفین دیار غیر میں کر دی گئی ہے۔ 😞😓
آہے روز کے حادثات سے ہم لوگوں نے کوہی سبق حاصل نہیں کیا اور ہماری اکثریت غیر قانونی طریقے کا انتخاب کرتی ہے ۔ ابھی بھی وقت ہے ہم اپنے پیاروں کو اسی سرزمین پر کوئی کاروبار کروا دیں۔ یا پھر قانونی طریقے سے باہر بھیجیں۔