کوٹلی ،تتہ پانی : گزشتہ روز آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی تتہ پانی کے مقام پر بھابڑہ جنجھوڑہ کارہ کے رہائشی محمد حسیب ولد چوہدری محمد بشیر جو کہ تتہ پانی مدرسے میں زیر تعیلم تھا جس کی عمر تقریبا 19 سال تھی۔
مدرسہ کے قاری صاحب نے محمد حسیب کے والد کو گھر سے بلایا اور شکایت کی کہ محمد حسیب پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا۔
شنید ہیکہ والد نے ڈانٹ ڈپٹ کی جو محمد حسیب کو ناگوار گزری اور باپ کے واپس گھر جانے پر تتہ پانی پل پر آکر پہلے اپنی چپل اتاری اور پھر دریائے پونچھ میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
نوجوان کی ڈیڈباڈی ابھی تک نہیں ملی کوٹلی ریسکیو کی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔