Home World Wide News UK News

UK News

1241
0
Share this news on Face book
SHARE

لیڈز: برطانیہ بھر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ہنگاموں میں ملوث افراد کو سزا سنانے کا عمل جاری ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے حالیہ ہنگاموں اور جھگڑے میں ملوٹ مزید افراد کو سزا سنادی۔

جھگڑا کرنے پر21سالہ سمیر علی کو20ماہ کی سزا سنادی گئی،31سالہ عدنان غفور کو18ماہ کی سزا لیکن گزشتہ معطل سزا کی شرائط کی خلاف ورزی پر مزید ایک سال یعنی ڈھائی برس کی سزا کاٹنی ہوگی۔

سزا سنانے والے جج کیرل گائے کیو سی کے ریمارکس دئیے کہ اپنے خیالات کے اظہار اور احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن اس کی بھی حدود ہیں۔لیڈز کراؤن کورٹ سے سزا سنانے کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔