Home Azad Kashmir News Mirpur News mirpur News

mirpur News

2003
0
Share this news on Face book
SHARE

میرپور (عدالت نیوز)ہاسٹل انچارج کا دباؤ یا گھریلو پریشانی پبلک ہیلتھ نرسنگ اسکول نیو سٹی میں زیرِ تعلیم طالبہ کی گزشتہ روز نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش ذمہ داران معاملے کو دبانے کے لیے سرگرم پولیس بھی مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول نیو سٹی میرپور میں زیر تعلیم چھمب کی رہائشی طالبہ (ق)نے گزشتہ روز مبینہ طور پر گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ذرائع کے مطابق طالبہ کی طبیعت خراب ہونے پر نرسنگ ہاسٹل کے مرد ملازمین طلعت اور طارق نامی اشخاص نے طالبہ کو نیو سٹی ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کو طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں واپس ہاسٹل پہنچایا گیا اس دوران پولیس تھانہ نیو سٹی کے تفتیشی محسن بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی اگلی صبح مذکورہ بچی کے والدین بھی ادارے میں پہنچ گئے ذرائع کے مطابق طالبہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور امکان ہے کہ مبینہ طور پر ادارے میں کسی پریشر کی وجہ سے اس نے یہ اقدام اٹھایا سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے ذمہ داران سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں۔