گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات شادمان کالونی کی برطانیہ پلٹ فیملی پاکستان پہنچتے ہی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی مبینہ طور پر سرکاری گاڑی نے روک کر29 تولے سونا 2800 پاؤنڈ نقدی 4 سپینش پاسپورٹ لوٹ لئے ۔۔۔
متاترہ فیملی نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والی واردات کی کہانی سنا دی، انہوں نے بتایا کہ واقعہ این 10 تھانہ فیروز والہ کی حدود میں 5 اگست کی صبح تین بجے پیش آیاڈاکو واردات کے بعد موٹر وے پولیس کو دیکھ کر بآسانی فرار ہوگئے ، واقعے کا مقدمہ درج ہوئے 10 روز گزر گئے ،پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد پاکستان آئے بچے خوف کا شکارہیں متاثرہ فیملی نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ واردات میں لاہور ایئر پورٹ حکام اور موٹر وے پولیس سمیت مقامی پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ، رنگ روڈ پر اور موٹر وے پر کیمرے نصب ہونے کے باوجود پولیس ملزمان سے کوسوں دور ہے داد رسی کے لیے اوورسیز کمیشن بھی ہیلپ لائن پر کال اٹینڈ نہیں کررہی، واقعے کے متعلق سپین کی ایمبیسی کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ، متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والی واردات کے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔