کھوئی رٹہ (تحصیل رپورٹر)
سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ روڈ حادثہ میں جاں بحق، کھوئی رٹہ کی فضاء سوگوار،
تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ ارشد محمود انصاری روڈ حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے میرپور چتر پڑی روڈ پر رکشہ اور کار کے درمیان انتہائی خطرناک تصادم ہوا جس سے ارشد محمود انصاری شدید ہوئے زخمی حالت میں ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے خالق حقیقی سے جاملے۔ ادھر ارشد محمود انصاری کی حادثہ میں موت کی خبر سن کر کھوئی رٹہ کی فضاء سوگوار ہو گئی مرحوم انتہائی ملن سار، خوش اخلاق طبعیت ور نفیس شخصیت کے مالک تھے ارشد محمد انصاری حلقہ کھوئی رٹہ الیکشن میں حصہ لیا ان کا کھوئی رٹہ میں بڑا حلقہ احباب تھا سیاسی و سماجی شخصیت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے مرحوم کا تعلق کھوئی رٹہ کوٹ بھٹیاں کے مقام سے تھا انتہائی سفید پوش انسان تھے روزگار کے سلسلہ میں میرپور مقیم تھے ۔ کھوئی رٹہ پریس کلب کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے کھوئی رٹہ پریس کلب کے جملہ ممبران نے انتہائی غم و دکھ اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔
Share this news on
Face book